ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب اور اوپیک پلس میں شامل دیگر تیل پیداکنندگان نے اتوار کے روز رضاکارانہ طور پر اپنی اپنی تیل پیداوار میں یومیہ کمی کا اعلان کیا ہے . میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے کہا کہ وہ مئی سے 2023 کے آخر تک
یومیہ 500،000 بیرل(بی پی ڈی)پیداوار میں کمی کرے گا .
روس کے نائب وزیر اعظم نے یہ بھی 2023 کے آخر تک 500،000 بیرل یومیہ رضاکارانہ کٹوتی میں توسیع کا اعلان کیاہے . متحدہ عرب امارات، کویت، عراق،عمان اور الجزائر نے بھی رضاکارانہ طور پر اسی مدت کے دوران میں تیل کی یومیہ پیداوار میں کمی کا اعلان کیا ہے . متحدہ عرب امارات مئی سے 2023 کے اختتام تک رضاکارانہ طور پر تیل کی پیداوار میں 144,000 بیرل یومیہ کمی کرے گا . کویت نے 128,000 بیرل یومیہ کٹوتی کا اعلان کیا ہے . عراق نے کہا کہ وہ پیداوار میں 211،000 بیرل یومیہ اور عمان نے 40،000 بیرل یومیہ پیداوار میں کٹوتی کا اعلان کیا . الجزائر نے کہا کہ وہ اپنی پیداوارمیں 48,000 بیرل کی کٹوتی کرے گا . سعودی عرب کی وزارتِ توانائی نے ایک بیان میں کہا کہ مملکت کی جانب سے رضاکارانہ کٹوتی حفظ ماتقدم کے طورپرکی جارہی ہے جس کا مقصدتیل کی مارکیٹ کے استحکام کی حمایت کرنا ہے .
. .