تو بس لسی میں یہ عام چیز ملائیں اور استعمال کریں . تھوڑا سا گوند کتیرہ پانی میں بھگو لیں کم ازکم آدھا گھنٹے کے لیے . پھر اس پانی کو پھینک دیں . لسی اور دودھ کو اچھی طرح مکس کرلیں پھر اس میں مصری اور گوند کتیرے کو پیس کر شامل کرلیں . اور اس لسی کو دن میں ایک مرتبہ کسی بھی وقت استعمال کرلیں . اس کا روزانہ کا استعمال آپ کے معدہ ،جگر کی گرمی خون کی کمی اور ہڈیوں جوڑوں کے درد اور جسمانی کمزوریوں کو دور کرنے میں مدد دے گا . گوند کتیرا صحت کے لیے انتہائی مُفید ہے اور اس میں بیشمار فائدے ہیں خاص طور پر یہ گرمی میں جسم کو ٹھنڈا کرتا ہے اور سردی میں جسم کو گرم رکھتا ہے . لُو لگ جانے کی صورت میں گوند کتیرا جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے اکسیر کا کام کرتا ہے اور اسے عام طور پر گرمی لگنے کی صورت میں پانی میں بگھو کر نرم کیا جاتا ہے اور ٹھنڈے شربت میں ڈال کر پیا جاتا ہے . گوند کتیرا دستوں کی بیماری میں بھی انتہائی مُفید ہے یہ نظام انہطام کو بہتر بناتا ہے اور جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہےاوراس کا استعمال مردوں کی صحت پر انتہائی حیرت انگییز نتائج پیدا کرتا ہے . گوند کتیرا جلد کو بُوڑھا نہیں ہونے دیتا اور اُسے تروتازہ اور جوان رکھتا ہے . یہ خواتین کی چھاتی کو بڑھانے والی ہربل ادویات میں کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے، طبیب حضرات صدیوں سے اسے زچہ خواتین کی کمزوری دُور کرنے کے لیے خواتین کو کھلاتے ہیں کیونکہ کہ یہ زچہ اور بچہ دونوں کے لیے انتہائی مُفید ہے . مصری ہیموگلوبن کی سطح میں کمی اینیمیا، جلد کی زردی، سرچکرانے، کمزوری اور جسمانی تھکاوٹ وغیرہ کا باعث بنتی ہے . مصری نہ صرف ہیموگلوبن کی سطح بڑھانے میں مدد دیتا ہے بلکہ جسم میں خون کی گردش کو بہتر کرتی ہے . آسان الفاظ میں مصری کھانے کی عادت جسم میں خون کی کمی کو دور کرتی ہے . سانس میں بو مسوڑوں میں بیکٹریا کی مقدار بڑھنے کا نتیجہ ہوتی ہے . مصری اس سے نجات میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے اور کھانے کے بعد چٹکی بھر مصری کھانا سانس کی بو دور کرتا ہے . مصری کا استعمال یاداشت کو بہتر بناتا ہے جبکہ دماغی تھکاوٹ بھی کم کرتا ہے . گرم دودھ میں مصری کی کچھ مقدار ملائیں اور سونے سے قبل پی لیں، یہ یاداشت بہتر بنانے کے لیے موثر ٹوٹکے کی طرح کام کرتا ہے . مصری بینائی کے لیے بہترین سوغات ہے، یہ بینائی کو کمزور ہونے سے بچانے اور موتیے سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے، کھانے کے بعد مصری کو پانی میں ملا کر پینا بینائی کو مستحکم رکھنے اور اسے بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لسی بناتے وقت یہ عام سی چیز ملا لیں معدہ، جگر کی گرمی خون کی کمی اور ہڈیوں جوڑوں کا درد سب ختم کرنے میں مددگار نہایت مفید نسخہ،آج کل ہر دوسرا شخص جگر اور معدہ کی بیماری میں مبتلا نظر آتا ہے کیونکہ مناسب غذا کا نہ ملنا بھی ہمیں بیماریوں میں مبتلا کردیتا ہے . اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ معدہ ،جگر کی گرمی خون کی کمی اورہڈیوں جوڑوں کے درد میں فائدہ چاہتے ہیں .
متعلقہ خبریں