جگن کاظم پی ٹی وی کی تاریخ میں سب سے مہنگی ترین میزبان بن گئیں


لاہور(قدرت روزنامہ) اداکارہ و معروف میزبان جگن کاظم پاکستان ٹیلی وژن کی تاریخ میں سب سے مہنگی ترین میزبان بن گئی ہیں .
ذرائع کے مطابق اداکارہ و میزبان جگن کاظم پی ٹی وی لاہور سینٹر سے مارننگ ود جگن کاظم پیش کررہی ہیں اوراس حوالے سے وہ پی ٹی وی کی تاریخ میں مارننگ شو کرنے والی واحد میزبان ہیں جو سب سے زیادہ معاوضہ وصول کررہی ہیں .


اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ جگن کاظم پی ٹی وی سے 22 لاکھ روپے سے زیادہ معاوضہ وصول کررہی ہیں . یاد رہے کہ اس سے قبل وہ ایک نجی ٹی وی چینل میں مارننگ شو کررہی تھیں تاہم قیصر شریف کے پروگرام منیجر بننے کے بعد اداکار ہ جگن کاظم کو دوبارہ سے پی ٹی وی کے مارننگ شومیں میزبان کے طور پر رکھا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں