لاہور ہائیکورٹ: ظل شاہ قتل اورجلاؤ گھیراؤ کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے علی بلال عرف ظل شاہ قتل اور جلاؤ گھیراؤ سمیت 10 مقدمات کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر . حکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیا علی بلال عرف ظل شاہ قتل اور جلاؤ گھیراؤ سمیت 10 مقدمات کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی .


عدالت نے فوری طور پر جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کی تحریک انصاف کی استدعا مسترد کر دی اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا . اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے علی بلال عرف ظِل شاہ کے قتل اور لاہور کے علاقہ زمان پارک میں جلاؤ گھیراؤ کیس سمیت 10 مقدمات کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی ) کی تشکلیل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلینج کیا تھا .
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، فواد چودھری سمیت 11 رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی بنائی جے آئی ٹی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلینج کیا ہے . عمران خان اور دیگر رہنماؤں نے اپنے وکیل سکندر ذوالقرنین اورظفراقبال منگن کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی .
درخواست میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پولیس نے عمران خان سمیت 11رہنماؤں کےخلاف جھوٹے اور بے بنیاد 10مقدمات درج کیے، ان مقدمات کی تحقیقات کے لیے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہوم سیکرٹری پنجاب نے جے آئی ٹی بنا دی . درخواست میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی میں کن مقدمات کی تحقیقات ہو رہی ہیں مکمل تفصیلات سے لاعلم ہیں، ہمارے پاس ظل شاہ قتل سمیت دیگر مقدمات کےتمام شواہد، ثبوت اور گواہ موجود ہیں، عدالت جے آئی ٹی کی تشکیل کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے .

. .

متعلقہ خبریں