لاہور ہائیکورٹ: ظل شاہ قتل اورجلاؤ گھیراؤ کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے علی بلال عرف ظل شاہ قتل اور جلاؤ گھیراؤ سمیت 10 مقدمات کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر ۔ حکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیا علی بلال عرف ظل شاہ قتل اور جلاؤ گھیراؤ سمیت 10 مقدمات کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی ۔
عدالت نے فوری طور پر جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کی تحریک انصاف کی استدعا مسترد کر دی اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے علی بلال عرف ظِل شاہ کے قتل اور لاہور کے علاقہ زمان پارک میں جلاؤ گھیراؤ کیس سمیت 10 مقدمات کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی ) کی تشکلیل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلینج کیا تھا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، فواد چودھری سمیت 11 رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی بنائی جے آئی ٹی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلینج کیا ہے۔عمران خان اور دیگر رہنماؤں نے اپنے وکیل سکندر ذوالقرنین اورظفراقبال منگن کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پولیس نے عمران خان سمیت 11رہنماؤں کےخلاف جھوٹے اور بے بنیاد 10مقدمات درج کیے، ان مقدمات کی تحقیقات کے لیے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہوم سیکرٹری پنجاب نے جے آئی ٹی بنا دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی میں کن مقدمات کی تحقیقات ہو رہی ہیں مکمل تفصیلات سے لاعلم ہیں، ہمارے پاس ظل شاہ قتل سمیت دیگر مقدمات کےتمام شواہد، ثبوت اور گواہ موجود ہیں، عدالت جے آئی ٹی کی تشکیل کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

4 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

4 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago