انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے
کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت مستحکم ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 166.90 روپے پر برقرار ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 168 روپے پر فروخت ہورہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج کاروبار کے دوران تیزی دیکھنے میں نہیں آ رہی ہے ، شیئر کے لین دین کا کام شروع ہوا تو انڈیکس 46 ہزار 957 پوائنٹس تھا جس میں کچھ بہتری آئی اور انڈیکس 47 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا لیکن یہ تیزی یونہی برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ۔ اس وقت 100 انڈیکس 5 پوائنٹس کے اضافے کے س اتھ 46 ہزار 962 پوائنٹس پر ہے ۔