بریک اپ کے بعد محبوبہ کو منانے کیلئے نوجوان 21 گھنٹے تک بارش میں گھٹنوں کے بل بیٹھا رہا


چین (قدرت روزنامہ)چین سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان بریک اپ کے بعد اپنی محبوبہ کو منانے کے لیے بارش کے باوجود 21 گھنٹے تک گھٹنوں کے بل بیٹھا رہا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں ایک شخص نے محبت کی خاطر اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو منانے کی جی توڑ کوشش کی اور یہ پرواہ بھی نہ کی کہ تیز بارش میں وہ بھیگ رہا ہے جب کہ وہ محبوبہ کے دفتر کے باہر گھٹنوں کے بل بیٹھا رہا اورمعافی کی گزارش کرتا رہا۔
اس دوران اس شخص نے ہاتھ میں گلدستہ بھی تھامہ ہوا تھا ، تاہم دفتر کے باہر موجود لوگوں نے اس شخص کو جانے کے لیے بھی کہا لیکن اس نے ماننے سے انکار کردیا۔بعد ازاں پولیس کو بھی بلایا گیا لیکن شخص باز نہیں آیا اور بیٹھا رہا۔
پولیس کے مطابق اس شخص کا گزشتہ ماہ ہی بریک اپ ہوا ہے اور اب گرل فرینڈ دوبارہ تعلق میں جڑنے کے لیے تیار نہیں ہے۔رپورٹس کے مطابق گرل فرینڈ کے مسلسل انکار اور بارش میں بھیگنے کے بعد سردی لگنے کے باعث اس شخص کی محنت ضائع ہوگئی اور بالآخر 21 گھنٹے بعد اسے اٹھ کر جانا پڑا۔