عید کس دن ہوگی؟ ماہر فلکیات کی اہم پیشگوئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماہر فلکیات نے عید کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی ہے۔حال ہی میں متحدہ عرب امارات کی فلکیات سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ رمضان کا پورا چاند جمعرات 20 اپریل 2023 کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر36 منٹ پر ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ شوال کا چاند جمعرات 20 اپریل کو صبح 8 بج کر 13 منٹ پر پیدا ہو گا اور یہ غروب آفتاب کے 22 منٹ بعد غروب ہوگا۔اس کے علاوہ عرب میڈیا کا عید کی چھٹیوں سے متعلق کہنا ہے کہ اگرحکومت تاریخوں کی تصدیق کرتی ہے تومتحدہ عرب اماراتجمعہ 21 اپریل سے پیر 24 اپریل تک تعطیل کا اعلان کرے گی۔