عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی


کراچی(قدرت روزنامہ) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے بعد عالمی بینک نے بھی پاکستان کی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال اقتصادی ترقی کی شرح 0.4 فیصد رہنے کی توقع ہے اور جون 2023 تک افراط زر کی شرح 29.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے 2 فیصد رہنے کا امکان ہے اور جون 2023 تک مالیاتی خسارہ 6.7 فیصد رہنے کی توقع ہے۔