سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کرنے پر وزراء کیخلاف ریفرنس بھجوانے کا فیصلہ


لاہور(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کرنے پر کابینہ اجلاس میں شریک وزراء کیخلاف ریفرنس بھجوانے کا فیصلہ،رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزراء خود کو آج رات تک اعلامیہ سے الگ نہیں کرتے تو ڈی سیٹ کا ریفرنس الیکشن کمیشن میں بھجوائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پی ٹی آئی کی نہیں ہر شہری کی جیت ہے،یہ ہر اس فرد کی جیت ہے جو آئین،قانون اور اداروں پر یقین رکھتا ہے۔
چیف جسٹس نے آئین اور دستور کا ساتھ دیا،آج رات نماز تراویح کے بعد ملک بھر سے شہری اظہار تشکر کیلئے باہر نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کیا،ان وزراء کی تفصیل مانگی ہے جنہوں نے کل کابینہ اجلاس میں شرکت کی۔
وزراء خود کو آج رات تک اعلامیہ سے الگ نہیں کرتے تو ریفرنس بھجوائیں گے،آرٹیکل 63 اے کے تحت ڈی سیٹ کا ریفرنس بھجوایا جائے گا۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انہوں نے آئین کی بنیادی شق کی خلاف ورزی کی ہے،جن لوگوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کیا انہوں نے نظریہ پاکستان کی نفی کی ہے،آئی ایل ایف ان وزراء کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرے گا۔ نواز شریف نے کہا کہ ان تین ججز کیخلاف ریفرنس دائر کیا جائے،سزا یافتہ مجرم لندن میں بیٹھ کر پارٹی چلا رہا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بیوقوفوں اتنا نہیں پتہ کسی پر فیصلے پر جج کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کیا جا سکتا،سپریم کورٹ نے جو ٹائم لائن دی اس کے مطابق کام کیا جائے گا،اگر اس کی خلاف ورزی کی گئی تو کابینہ کے وزراء کو بھی سزا ہو سکتی ہے۔ قبل ازیں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا جا رہا ہے سی سی سی پی او لاہور کی جے آئی ٹی میں پیش ہوں،جو خود ظل شاہ قتل کیس کا مرکزی مجرم ہے وہ تفتیش کرے گا کہ ظل شاہ کو کس نے قتل کیا؟ اس جے آئی ٹی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

48 mins ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

52 mins ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

1 hour ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

1 hour ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

2 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

2 hours ago