مقتدر مافیا انتخابات نہیں کروائے گا ، قوم سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار رہے ، عمران خان


لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود مقتدر مافیا انتخابات نہیں کروائے گا اس لیے ہمیں دستور کو بالا دست رکھنے والی اپنی عدلیہ کی حمایت اور تحفظ کی خاطر پر امن احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلنے کی خاطر تیار رہنا ہوگا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آج رات نماز عشاء کے بعد ہم چاروں صوبوں میں 75 سے زائد مقامات پر یوم تشکر منا رہے ہیں۔


سابق وزیراعظم نے کہ عدالت عظمیٰ آئین کے ساتھ کھڑی ہے اور نظریہ ضرورت کو خیر باد کہہ چکی ہے اور یہ حقیقی آزادی کی جانب یقیناً بہت بڑا قدم ہے۔