مسجد حرام میں رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں قرآن پاک کے 30,000 نسخے تقسیم

ریاض(قدرت روزنامہ)صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین کے شعبہ قرآنی امورکے ڈائریکٹر سعد بن غویلب الندوی نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے ماہ صیام کے پہلے عشرہ میں قرآن پاک کے 30,000 سے زائد نسخے عطیہ کیے ہیں . اس کے علاوہ نابینا افراد کے لیے بریل کے 20 نسخے بھی تقسیم کیے گئے .

انہوں نے وضاحت کی کہ عطیات کا پروگرام صدارت عامہ کے محکموں کے تعاون سے مشترکہ نکات کو فعال کرتے ہوئے رمضان کے پورے مہینے میں جاری رہتا ہے . انہوں نے کہا کہ یہ عظیم تحفہ صدارت عامہ برائے حرمین شریفین کی طرف سے فراہم کردہ اہم ترین خدمات میں سے ایک ہے .

. .

متعلقہ خبریں