ہمیں عدلیہ کے حمایت وتحفظ کی خاطر پرامن احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار رہنا ہوگا،عمران خان

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدالت نظریہ ضرورت کو خیر باد کہتے ہوئے آئین کے ساتھ کھڑی ہے،ہمیں عدلیہ کے حمایت وتحفظ کی خاطر پرامن احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکلنے کے لئے تیار رہنا ہوگا .

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ عدالت عظمیٰ آئین کے ساتھ کھڑی اور نظریہ ضرورت جسے قانون کی حکمرانی کو پس پشت ڈال کر بروئے کار لایاجاتاہے،کو خیربادکہہ چکی ہے .

حقیقی آزادی کی جانب بلاشبہ یہ ایک بڑا قدم ہے . انہوں نے کہا کہ عدالت عظمی کے حکم کے باوجود مقتدر مافیاانتخاب نہیں کروائے گا کیونکہ یہ گروہ شکست سے بیحدخوفزدہ ہے . ہمیں دستور کو بالادست رکھنے والی اپنی عدلیہ کے حمایت وتحفظ کی خاطر پرامن احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکلنے کے لئے تیار رہنا ہوگا . عمران خان نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ایک مرتبہ پھرخاص طور پر ماہِ مقدس (رمضان المبارک)کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے مسجداقصی میں نمازیوں پر حملے کی شدید مذمت کرتاہوں . انہوںنے کہا کہ او آئی سی کی ذمہ داری ہے کہ عالمی برادری کو بتائے کہ اس قسم کی وحشت سے پوری دنیامیں مسلمانوں کے جذبات کو شدیدٹھیس پہنچتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں