پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کی تفصیلات مانگ لیں


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی تفصیلات مانگ لیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے پنجاب کے انتخابات پر سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ کے فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کیا گیا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی مصدقہ تفصیلات مانگ لی ہیں۔ا س سلسلے میں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خصوصی خط لکھ دیا ہے۔
خط میں وفاقی کابینہ کے 4 اپریل کے اجلاس کے شرکا، ایجنڈا، کارروائی اور فیصلوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ فرخ حبیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ قومی ذرائع ابلاغ نے وفاقی کابینہ کے 4 اپریل 2023 کے اجلاس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کابینہ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے 4 اپریل کو آئینی درخواست نمبر 5/2023 پر اپنا فیصلہ سنایا ہے۔
خط کے مطابق دستور کا آرٹیکل A-19 شہریوں کو مصدقہ معلومات تک رسائی کا بنیادی حق فراہم کرتا ہے۔ سیکرٹری کابینہ دستورِ پاکستان اور اطلاعات تک رسائی کے قانون کے تحت وفاقی کابینہ کے 4 اپریل کے اجلاس کے شرکا، ایجنڈا، کارروائی اور فیصلوں کی مصدقہ تفصیلات بلاتاخیر مہیا کریں۔

Recent Posts

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

25 mins ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

38 mins ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

50 mins ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

58 mins ago

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

1 hour ago

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

3 hours ago