منیب بٹ کے بعد اداکارہ اشنا شاہ نے بھی فیروز خان سے صلح کرلی


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز کی اداکارہ اشنا شاہ نے رمضان المبارک کے مہینے میں پُرانی رنجشوں کو بھُلا کر فیروز خان سے صلح کر لیا۔حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ اشنا شاہ نے انسٹا گرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکار فیروز خان کو ماہ رمضان کے صدقے معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے جم ٹرینر اور فیروز خان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک حدیث نبویﷺ کا ترجمہ بھی شیئر کیا جس کے مطابق رمضان رحمت بخشش اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے۔

اشنا شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مرحوم عامر لیاقت حسین کے معاملے کو فیروز خان کے معاملے سے جوڑتے ہوئے لکھا کہ وہ آئندہ کسی ایسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گی جس میں کسی کو اس قدر ہراساں کیا جائے کہ وہ خود کو ہی نقصان پہنچا دے۔اداکارہ نے انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ جس کسی نے بھی عامر لیاقت کی تکلیف سے آگاہ ہونے باوجود بھی انہیں ٹرول کیا اور انہیں معاف نہیں کیا ان سب کے سروں پر مرحوم کا خون ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی عورت پر ظلم ہو تو اس کے حق میں آواز ضرور اُٹھانی چاہیے مگر مرد کو خود ہی سزا دینے کا کسی کو اختیار نہیں ہے۔اشنا شاہ نے واضح کیا کہ وہ اب کبھی کسی قسم کی سوشل میڈیا مہم کا حصہ نہیں بنیں گی جس سے کسی کو دُکھ پہنچے ساتھ ہی اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں فیروز خان کے معاملے میں زبردستی اُلجھایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ فیروز خان نے اپنے ساتھی فنکاروں کی نجی معلومات لیک کرنے پر معافی مانگ لی تھی جس کے بعد منیب بٹ نے بھی فیروز خان سے صلح کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Recent Posts

آئی سی سی :فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کیلیے پلیئر آف دی…

17 mins ago

گندم بحران، محسن نقوی نے بھی خاموشی توڑ دی ، واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نگران دور حکومت کے دوران خریدی گئی…

35 mins ago

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی جانب سے سنی…

40 mins ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کیا کریں گے؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان…

1 hour ago

میں سمجھ نہیں پارہاکس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے،چیف جسٹس پاکستان کمیشن رپورٹ پر برہم ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی…

1 hour ago

فیض آباددھرنافیصلے پرعملدرآمد کیس؛ چیف جسٹس کا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے…

2 hours ago