والدہ کو تین بار موٹروے سے اغوا کیا گیا: زویا ناصر کا انکشاف


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ زویا ناصر نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ کو تین بار موٹروے سے اغوا کیا جاچکا ہے۔
ایک انٹرویو میں زویا نے کہا کہ مجھے موٹروے سے بہت ڈر لگتا ہے کیونکہ میری والدہ کو تین بار گاڑی سمیت موٹروے سے اغوا کیا گیا جب وہ ایم پی اے تھیں، ڈاکو انہیں گاڑی میں بٹھا کر سنسان علاقے میں لے جاتے تھے اور وہیں چھوڑ دیتے تھے جب کہ خوش قسمتی سے تینوں مرتبہ گاڑی بازیاب کرالی گئی۔
زویا نے بتایا کہ ایک روز شوٹنگ سے واپس آرہی تھی اور میں کراچی کے علاقے تین تلوار پر تھی جبکہ میرے ساتھ ساتھی اداکارہ تارہ محمود تھیں، اس دوران ہماری گاڑی ڈاکوؤں نے روک لی۔
اداکارہ نے کہا کہ ڈاکوؤں نے گاڑی کا دروازہ کھول کر سامان مانگا، مجھے اس وقت کچھ سمجھ نہیں آیا، میں گاڑی سے نکل کر بھاگی اور چیخنے لگی جو کہ بہت بیوقوفانہ عمل تھا، اس وقت ڈاکو کے پاس پستول نہیں تھی اسی لیے میں بچ گئی۔واضح رہے کہ اداکارہ زویا ناصر کے والد ناصر ادیب معروف فلم رائٹر ہیں جبکہ ان کی والدہ آمنہ الفت سیاست دان ہیں جو 2008 میں پنجاب سے رکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہیں۔