الیکشن سے خوفزدہ حکمرانوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، ہار سے بچنے کیلئے آئین کی خلاف ورزی پر اُتر آئے: عمران خان

لاہور(قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن سے خوفزدہ حکمرانوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، شکست سے بچاؤ کیلئے آئین کی خلاف ورزی پر اُتر آئے ہیں .

عالمی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی گھبراہٹ کی وجہ الیکشن میں ہار کا ڈر ہے، رائے عامہ کے جائزوں سے حاصل شدہ معلومات سے حکومت کی شکست واضح ہے .

خود کو ہار سے بچانے کیلئے حکومت آئین کی خلاف ورزی پر بھی آمادہ نظر آتی ہے .

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے الیکشن سے فرار اختیار کیا تو یہ توہین عدالت کا اقدام ہو گا، قوم الیکشن میں رکاوٹیں ڈالنے پر سڑکوں پر نکل آئے گی . حکمران جماعت کے رہنما سپریم کورٹ پر حملے کی کوششوں میں مصروف ہیں .

. .

متعلقہ خبریں