شادی کے بعد شوہر کی اجازت سے کام کروں گی: ایشال فیاض


لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایشال فیاض کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد شوہر کی اجازت سے کام کروں گی اگر انہوں نے روکا تو شوبز انڈسٹری چھوڑ دوں گی۔
ایشال فیاض گزشتہ کافی عرصے سے انڈسٹری میں ہیں، انہوں نے انڈسٹری کے مختلف شعبوں میں کام کیا اور وہ ہر بار توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں، اداکارہ ایک ماڈل بھی رہ چکی ہیں ، انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا اور ’ کاف کنگنا ‘میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے شادی اور لائف پارٹنر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے ہونے والے شوہر میں کیا خوبیاں چاہیں گی جس کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسا شوہر چاہتی ہیں جو سمجھدار ہو، اس بات کی پرواہ نہیں کہ لڑکے کے پاس کتنا پیسہ ہے اور اس کی شکل کیسی ہے ، بس سمجھدار ہونا چاہیے۔
ایشال کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے بعد اپنے شوہر کی اجازت سے کام جاری رکھیں گی، اگر ان کے شوہر نے انہیں انڈسٹری میں کام کرنے سے روکا تو وہ کام چھوڑ دیں گی۔