کارکنان گھر گھرپیغام پہنچائیں، الیکشن میں عمران خان کو تاریخی مینڈیٹ دلوانا ہے،شاہ محمود قریشی

ملتان(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انتخابات سے ہی ملک میں سیاسی استحکام آئے گا . کارکنان گھر، گھرعمران خان کا پیغام پہنچائیں، الیکشن میں عمران خان کو تاریخی مینڈیٹ دلوانا ہے، دعا گو ہوں آنے والے دنوں میں جمہوریت کی فتح ہو گی .سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنایا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاسی تاریخ میں ایک سنہرا باب ہے، چیف جسٹس نے آئین کو پامال نہیں ہونے دیا .

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس چٹان کی طرح مضبوط رہے، انہوں نے ہمیشہ کے لیے نظریۂ ضرورت کو دفن کر دیا، انشااللہ 14 مئی کو پنجاب میں انتخاب ہو گا، انتخاب سے ہی ملک میں سیاسی استحکام آئے گا . پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہرشہرمیں لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، آج ملک میں تاریخی مہنگائی ہے، آٹے کی لائنوں میں خواتین دھکے کھا رہی ہیں، ملک کی صنعتیں بند اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے . گزشتہ 11 ماہ میں لاکھوں پاکستانی ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں، ڈالر مزید مہنگا ہو رہا ہے، عام شہریوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے .

. .

متعلقہ خبریں