پنجاب

الیکشن کمیشن 22 اپریل سے نئے نگران سیٹ اپ کیلئے مشاورت کرے، فواد چودھری


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ سے اجازت طلب کر کے 22 اپریل سے نئے نگران سیٹ اپ کیلئے مشاورت کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ آگے جانے سے نگران حکومت کی مدت نہیں بڑھائی جاسکتی۔


انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اپریل کے تیسرے ہفتے سے آگے نہیں جاسکتی، 22 اپریل کے بعد موجودہ نگران وزراء کے تمام فیصلے غیر آئینی ہوں گے۔

متعلقہ خبریں