توڑ پھوڑ، تشدد کیس: عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنما جے آئی ٹی میں طلب
لاہور(قدرت روزنامہ)توڑ پھوڑ اور تشدد کے مقدمات کی تفتیش کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو تیسری مرتبہ کل طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو خود پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کا کہا ہے۔
عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما گزشتہ روز جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے، کل پیش نہ ہونے پر جے آئی ٹی عدالت سے رہنماؤں کی ضمانتیں خارج کرنے کی استدعا کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی پولیس پر پتھراؤ، تشدد اور توڑ پھوڑ کے 10 مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات لاہور کے تھانہ ریس کورس، سول لائنز اور شادمان میں درج ہیں۔