تارکین وطن کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے تو وہ سرمایہ کاری کریں گے: وزیر اعظم

نتھیا گلی(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تارکین وطن کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے تو وہ سرمایہ کاری کریں گے . ٹیلنٹ کو مواقع نہ دینے سے وہ بیرون ملک چلا گیا .

نتھیا گلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں ، شوکت خانم کیلئے فنڈز اوورسیز پاکستانیوں سے اکٹھے کیے . اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کو سمجھ سکتا ہوں . حکومت کا کام عوام کی بہتری ہوتی ہے . حکومت کو اپنا نہیں عوام کا فائدہ دیکھنا چاہیے . انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کا مطالبہ ہے ان کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں ، لوگ کراچی سے اٹھ کر دبئی میں پیسہ لگا رہے ہیں . ملک تب امیر ہوتا ہے جب اس کے پاس دنیا کو بیچنے کیلئے چیزیں ہوں . وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑی ضرورت ملکی دولت میں اضافہ کرنا ہے . ہم نے ایکسپورٹ بڑھانے کی کوشش ہی نہیں کی ، ایکسپورٹ بڑھے گی تو ملکی قرض اتارسکیں گے . اپنی نوجوان آبادی کو نوکریاں دینی ہیں . انہوں نے کہا کہ حکومت پر حملہ کرنے والے قانون کی بالا دستی نہیں چاہتے . . .

Ad
متعلقہ خبریں