تارکین وطن کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے تو وہ سرمایہ کاری کریں گے: وزیر اعظم

نتھیا گلی(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تارکین وطن کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے تو وہ سرمایہ کاری کریں گے ۔ ٹیلنٹ کو مواقع نہ دینے سے وہ بیرون ملک چلا گیا ۔
نتھیا گلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں ، شوکت خانم کیلئے فنڈز اوورسیز پاکستانیوں سے اکٹھے کیے ۔ اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کو سمجھ سکتا ہوں ۔ حکومت کا کام عوام کی بہتری ہوتی ہے ۔ حکومت کو اپنا نہیں عوام کا فائدہ دیکھنا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کا مطالبہ ہے ان کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں ، لوگ کراچی سے اٹھ کر دبئی میں پیسہ لگا رہے ہیں ۔ ملک تب امیر ہوتا ہے جب اس کے پاس دنیا کو بیچنے کیلئے چیزیں ہوں ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑی ضرورت ملکی دولت میں اضافہ کرنا ہے ۔ ہم نے ایکسپورٹ بڑھانے کی کوشش ہی نہیں کی ، ایکسپورٹ بڑھے گی تو ملکی قرض اتارسکیں گے ۔ اپنی نوجوان آبادی کو نوکریاں دینی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر حملہ کرنے والے قانون کی بالا دستی نہیں چاہتے ۔

Recent Posts

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

6 mins ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

15 mins ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

39 mins ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

49 mins ago

شہباز شریف اور جوبائیڈن کے درمیان ملاقات، رہنماؤں کا نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد / نیویارک(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات…

50 mins ago

پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج، علی امین گنڈا پور قافلے کے ہمراہ اٹک کراس کر گئے

اٹک (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کی کال کے بعد راولپنڈی پہنچنا…

59 mins ago