لاہور، عید تک مارکیٹیں رات ایک بجے تک کھولنے کی اجازت


لاہور(قدرت روزنامہ) ہائیکورٹ نے عید تک مارکیٹیں رات ایک بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ سے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں اسموگ کے تدارک کے لیے موثر اقدامات نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی۔
عدالت نے درخت کاٹنے والوں کے خلاف فوری مقدمات درج کرنے کا حکم دیا اور باور کرایا کہ درختوں کی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں ہو گی۔عدالت نے واسا کو لاہور کے انڈر گراؤنڈ پانی کی سطح دوبارہ چیک کرنے کا حکم بھی دیا۔
درخواست پر مزید سماعت 14 اپریل کو ہوگی۔