لاہور، عید تک مارکیٹیں رات ایک بجے تک کھولنے کی اجازت


لاہور(قدرت روزنامہ) ہائیکورٹ نے عید تک مارکیٹیں رات ایک بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی . لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ سے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی .

جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں اسموگ کے تدارک کے لیے موثر اقدامات نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی .
عدالت نے درخت کاٹنے والوں کے خلاف فوری مقدمات درج کرنے کا حکم دیا اور باور کرایا کہ درختوں کی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں ہو گی . عدالت نے واسا کو لاہور کے انڈر گراؤنڈ پانی کی سطح دوبارہ چیک کرنے کا حکم بھی دیا .
درخواست پر مزید سماعت 14 اپریل کو ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں