معذور بھکاری کو جواب نہ دینے پر پریتی زنٹا کو شدید ٹرولنگ کا سامنا


ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کو کو ایک معذور بھکاری کو جواب نہ دینے پر سوشل میڈیا میں شدید ٹرولنگ کا سامنا ہے۔ ایک وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جب اداکارہ اپنی گاڑی میں سوار ہو کر دروازہ بند کرتی ہیں تو ایک معذور فقیر اپنی ریڑھی ان کے قریب لا کر بھیک مانگتا ہے۔
اداکارہ بھکاری کو نظر انداز کرکے گاڑی کے شیشے چڑھا لیتی ہیں، بھکاری گاڑی کا پیچھا کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن پریتی زنٹا کی گاڑی چلی جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی طرف سے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ’ان کے پاس آئی پی ایل میں ٹیم خریدنے کیلئے 100 کروڑ موجود ہیں لیکن یہ 100 روپے کسی غریب کو نہیں دے سکتیں‘۔
صارفین کی اکثریت نے پریٹی زنٹا کے عمل کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بھکاری کو منع نہیں کرنا چاہئے تھے۔