پنجاب انتخابات؛ آصف زرداری نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے الیکشن سے متعلق فیصلے پر سابق صدر آصف زرداری نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا . ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس آج شام چار بجے زرداری ہاؤس میں ہوگا، سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی کے سینیئر رہنماوں کو بلایا ہے .


پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری، فرحت اللہ بابر، شیری رحمان، قمرالزمان کائرہ وار ساجد طوری سمیت دیگر رہنماء بھی اجلاس میں شریک ہوں گے . اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی بھی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے .
اجلاس میں انتخابات سے متعلق اہم مشاورت ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں