شادی کرلینا گرل فرینڈ رکھنے سے بہتر ہے، شمعون عباسی کی چوتھی شادی کی تصدیق


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز کے اداکار شمعون عباسی نے ساتھی اداکارہ شیری شاہ سے شادی کی تصدیق کردی ہے . رواں ہفتے سوشل میڈیا پر اداکارہ شیری شاہ نے شمعون عباسی کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ وہ ان کے شوہر ہیں جس پر انڈسٹری کے لوگوں سمیت مداح بھی یہ خبر سُن کر حیران رہ گئے تھے .


تاہم اب شمعون عباسی نے بھی سوشل میڈیا پر شیری شاہ سے شادی کی خبر کی تصدیق کر دی ہے اور انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی 4 سال قبل ہوگئی تھی جس کو خفیہ رکھا گیا .

شمعون نے سوشل میڈیا پر اہلیہ شیری شاہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اللہ کے سامنے شادی کرنا کسی لڑکی کو گرل فرینڈ بنا کر رکھنے سے بہتر ہے . انہوں نے لکھا کہ انہیں دوبارہ شادی کرنے پر فخر ہے کیونکہ وہ ہمیشہ ایک ایسی زندگی چاہتے تھے جس میں سکون ہو اور آخر کار انہیں اس میں سکون مل گیا .
شمعون عباسی نے انکشاف کیا کہ حقیقت یہ ہے کہ میری اور شیری شاہ کی شادی 4 سال قبل ہوئی تھی مگر سوشل میڈیا کے زہریلے پن کی وجہ سے کبھی بھی یہ خبر شیئر نہیں کی .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Shamoon Abbasi (@shamoon_abbasi_official)


ان کا مزید کہنا تھا کہ اب اس خبر کو عام کر دیا گیا ہے تو میں ہر ایک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے ہماری شادی کی پوسٹ پڑھنے کے بعد ہم دونوں کے لیے دعائیں بھیجیں .
شمعون عباسی نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ اس خبر کو مذاق بنانا اور ٹرول کرنا چاہیں گے لیکن مجھے لگتا ہے نفرت کرنے والے نفرت کریں گے کوئی جو ہمیں فرق نہیں پڑتا .
یاد رہے کہ شمعون عباسی کی یہ چوتھی جبکہ شیری شاہ کی دوسری شادی ہے شمعون اس سے قبل حمائمہ ملک اور ماضی میں جویریہ عباسی سے رشتہ ازدواج میں منسلک تھے تاہم بعد میں انہوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی .

. .

متعلقہ خبریں