گرین لائن بس سروس میں سفر کرنے والے مسافروں کے خوش خبری


کراچی(قدرت روزنامہ) ماہ رمضان میں گرین لائن بس سروس کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا گیا . تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کے لیے گرین لائن کراچی کے آپریشن کے اوقات عارضی طور پر تبدیل کردیئے گئے .


گرین لائن بس سروس انتظامیہ کے مطابق جمعہ 7 اپریل سے عبداللہ چوک سرجانی سے نمائش تک صبح 7 بجے سے رات ساڑھے 11 بجے تک گرین لائن آپریشن چلے گا .
گرین لائن بس انتظامیہ نے بتایا کہ نمائش سے عبداللہ چوک تک صبح 7 بجے سے رات ساڑھے 12 بجے تک گرین لائن بس آپریشن جاری رہے گا .

. .

متعلقہ خبریں