سندھ میں 12 اپریل کو تمام سکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان


کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم سندھ نے 12 اپریل کو صوبہ بھر کے تمام سکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبہ بھر میں حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ کے یومِ شہادت کے موقع پر تمام سرکاری و نجی سکولوں اور کالجوں میں بروز بدھ 12 اپریل یعنی 21 رمضان المبارک کو تعطیل ہوگی۔
صوبائی سیکرٹری تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکم نامے کا اطلاق سرکاری و نجی سکولوں اور کالجوں پر یکساں ہوگا۔