مریم نواز کا جسٹس عمر عطا بندیال کے استعفے کا مطالبہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اختیارات کے غلط استعمال نے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی صورتحال کو جنم دیا ہے۔
CJP Umar Ata Bandiyal has committed flagrant violations of law & constitution to favour IK/PTI. This blatant abuse of authority has led to an unprecedented revolt-like situation in the SC of Pak. Judges of impeccable repute have raised serious questions on CJP’s conduct & bias.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 7, 2023
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حمایت میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے قانون اور آئین کی خلاف ورزی کی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ اختیارات کے غلط استعمال نے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی صورتحال کو جنم دیا، نامور ججز نے چیف جسٹس کے طرز عمل اور تعصب پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔
No CJ has ever been accused of such misconduct. His tilt towards PTI is glaring. CJP Bandiyal must RESIGN. #GoHomeBandiyal https://t.co/kE4qdozxVy
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 7, 2023
ان کا کہنا تھا کہ آج تک کسی چیف جسٹس پر اس قسم کے مس کنڈکٹ کے الزامات نہیں لگے، تحریک انصاف کی طرف چیف جسٹس کا جھکاؤ نمایاں ہے۔ن لیگی سینئر نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو استعفی دینا چاہیے۔