رانی مکرجی سوشل میڈیا پر کیوں نہیں ہیں؟ وجہ سامنے آگئی


ممبئی(قدرت روزنامہ) رانی مکرجی بالی وڈ کی ان نامور اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جن کی سوشل میڈیا پر کمی محسوس کی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے کبھی اپنا اکاؤنٹ نہیں بنایا۔ ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے خود کو سوشل میڈیا کی رنگا رنگ دنیا سے دور کیوں رکھا ہوا ہے۔
رانی مکرجی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سے ایک شخص کی انفرادیت پر بہت زیادہ دباؤ پڑتا ہے اور دوسری طرف آپ کو روزانہ کی بنیاد پر خود کو سوشل میڈیا پر برقرار رکھنا پڑتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ان دونوں چیزوں کا دباؤ برداشت نہیں کرسکتی ہوں، یہ ہر شخص کا ذاتی انتخاب ہے کہ وہ کتنا دباؤ برداشت کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب سوشل میڈیا کا آغاز ہوا تو مجھے ہر کسی نے سوشل میڈیا پر آنے کیلئے کہا لیکن میں نے ان کو صاف جواب دے دیا کہ میں اس میں خود کو مطمئن محسوس نہیں کرتی اور اسی لئے میں اس میں اپنے ہاتھ نہیں جلانا چاہتی ہوں۔
رانی مکرجی نے کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو الگ الگ رکھتی ہیں چناں چہ وہ اپنی بیٹی ادیرا کے سامنے کبھی اپنے فلموں کا ذکر نہیں کرتی ہیں۔

Recent Posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل وارم…

33 mins ago

زرتاج گل سے جھگڑا،سپیکر قومی اسمبلی نے طارق بشیر چیمہ کو سخت سزا سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے معافی کے باوجود طارق بشیر چیمہ کو…

40 mins ago

فیصل واوڈا پریس کانفرنس ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کا حکمنامہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس کیس میں سپریم…

47 mins ago

معروف پاکستانی اداکار نے ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے طلاق کے بعد دوسری شادی کا مشورہ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف ہدایت کار، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر و اداکار نبیل ظفر نے…

53 mins ago

شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس؛ سیکرٹری دفاع کو ایجنسیوں سے رپورٹس لیکر جمع کروانے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آبا ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں سیکریٹٰری…

58 mins ago

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے ہونے والے ہمفسر کیلئے اہم اور لازمی شرط رکھ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف…

1 hour ago