دوران عدت نکاح،مفتی سعید عمران خان کےخلاف کب بیان ریکارڈکرائیں گے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد سیشن کورٹ میں عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف دائر پرائیویٹ کمپلینٹ پر سماعت بغیر کارروائی 28 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔۔
وکیل نے عدالت کو بتایا مفتی سعید عمرہ پر ہونے کی وجہ سے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پیش نہیں ہو سکتے ۔آئندہ کی تاریخ مقرر کردیں عدالت نے 28 اپریل تک ملتوی کردی


صحافی ثاقب بشیر کے مطابق عمران خان کے خلاف بیان ریکارڈ کرانے سے قبل مفتی سعید عمرہ کی ادائیگی کے لئے روانہ ہو چکے ہیں عمرہ سے واپسی پر 28 اپریل کو بیان ریکارڈ کرائیں گے ، اسلام آباد کی مقامی عدالت کو آج آگاہ کردیا گیا۔
ثاقب بشیر کے مطابق مفتی سعید نے آج ساڑھے دس بجے بیان ریکارڈ کرانا تھا اور انہوں نے پہلے سے ہی بتادیا تھا کہ مفتی سعید بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئیں گے۔
واضح رہے کہ حنیف نامی ایک شہری نے عدت کے دوران نکاح کا الزام پر عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پرائیویٹ کمپلینٹ فائل کی تھی ۔
جس کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دوران عدت نکاح کیا ہے انکے خلاف کاروائی کی جائے۔شہری کے اس اقدام کو سوشل میڈیاصارفین نے اسٹیبلشمنٹ کی کارستانی قراردیا تھا۔