17 ارب کے کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم کی بریت کی درخواست مسترد
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔کراچی کی احتساب عدالت نے 117 ارب روپے کی کرپشن کے کیس میں ڈاکٹر عاصم کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے 18 مارچ کو محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کی درخواست کو مسترد کردیا۔نیب کا مؤقف ہےکہ ڈاکٹر عاصم و دیگر پر گیس کے ٹھیکوں میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔