وزیراعظم شہباز شریف کی بی این اے کے بانی کی گرفتاری کے شاندار آپریشن پرآئی ایس آئی کومبارکباد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے بی این اے کے بانی کی گرفتاری کے شاندار آپریشن پر آئی ایس آئی کو مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے حساس ادارے کو بی این اے کے بانی کی گرفتاری پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ آپریشن ہمارے اداروں کی اعلٰی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


وزیراعظم نے کہا کہ یہ گرفتاری بلوچستان میں عسکریت پسندی کو کچلنے میں مدد ملے گی اور صوبے میں امن کیلئے نئے دور کا آغاز ہو گا۔