چیف جسٹس نے فائزعیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو سماعت کیلیے مقرر کردیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو سماعت کے لیے مقرر کردیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال اس کی سماعت کریں گے، حکومت کی جانب سے کیوریٹوریو واپس لینے کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔چیف جسٹس پاکستان 10 اپریل کو ان چیمبر سماعت کریں گے۔