وزیراعظم نے چھٹی کے روز بھی وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) موجودہ ملکی سیاسی اور آئینی بحران سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے چھٹی کے روز بھی وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 2بجے ہوگا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، عطا اللہ تارڑ، ملک احمد خان سمیت دیگر اہم رہنماؤں کی شرکت کا امکان ہے۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت شہباز شریف لاہور سے ویڈیو لنک پر کریں گے۔وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی جبکہ قانونی مشاورت اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔
عدالتی اصلاحات بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کرانے پر بھی غور و خوص کیا جائے گا۔