سائرہ بانو کی صحت کے حوالے سے بڑی خبر آگئی؛ بھارت میں خوشی کا سماں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی فلم انڈسٹری کی ناموراداکارہ سائرہ بانو جنہوں نے حال ہی میں اپنے شوہر اور برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو کھویا ہے،ان کی طبیعت کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کو طبیعت سنبھلنے پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
77 سالہ اداکارہ کو 28 اگست کو سانس کی تکلیف، ہائی بلڈ پریشر اور ہائی شوگر لیول کے بعد ہندوجا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
دلیپ خاندان کے گزشتہ 21 برس سے ترجمان فیصل فاروقی کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ سائرہ جی کی طبیعت اب بہتر ہے اور انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔