علی امین گنڈاپور ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ڈیوٹی مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے حکم دیا کہ علی امین گنڈاپور کو کل انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے۔
پراسیکیوٹر نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج ہے اور کل پولیس انسداد دہشت گردی عدالت سے علی امین گنڈاپور کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد کے قریب اسلحہ جمع کرنے کی آڈیو کو بھی مقدمہ کے ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، پولیس علی امین گنڈاپور سے اسلحہ برآمد کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ مانگے گی۔