کراچی، نشے میں دھت گاہک کی ریسٹورنٹ پر فائرنگ، ملازم زخمی


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے کلفٹن میں ریسٹورنٹ پر نشے میں دھت گاہک نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ریسٹورنٹ کا ملزم زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اور اس کے ساتھیوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ایک گاڑی میں 4 ملزمان سوار تھے، ایک ملزم کے ہاتھ میں رائفل تھی، ملزمان نشے کی حالت میں تھے، گاڑی کی شناخت سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے ہو گئی ہے۔دوسری جانب ایک بیان میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملازم نے بتایا کہ ملزمان آرڈر لینے کے لیے آئے تھے، سب ملازم سحری کر رہے تھے کاؤنٹر پر کوئی نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ غصے میں آ کر اس شخص نے فائرنگ کر دی، میں باہر دیکھنے آیا تو گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔
ریسٹورنٹ پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج
پولیس کا کہنا ہے کہ کلفٹن میں ریسٹورنٹ پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ زخمی ملازم کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق ڈرائیو تھرو ونڈو پر ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔
پولیس نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم تلاش جاری ہے۔