نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کلاس سیکیورٹی دیں گے: آئی جی اسلام آباد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے کہا ہے کہ پولیس نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں فول پروف ورلڈ کلاس سیکیورٹی دے گی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ہر طرح سے لیس اور تیار ہے۔
اکبر ناصر خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے علاوہ پی ایس ایل میں بھی بھرپور سیکیورٹی دی تھی۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز وزارتِ داخلہ سے وسائل کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔