توشہ خانہ کیس میں عمران خان منگل کو عدالت میں طلب
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو منگل کو طلب کر لیا۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو 11 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔جج ظفر اقبال نے عمران خان کو ساڑھے 8 بجے اپنی عدالت میں طلب کیا ہے۔
عدالت کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیش نہ ہونے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔نوٹس میں عدالت نے تھانہ کوہسار کے تفتیشی افسر کو مکمل ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نوٹس کی تعمیل نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ عملہ عدالت میں حاضر ہو۔توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست پر عمران خان کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔