اسلام آباد میں ٹرک اور کار کے درمیان تصادم سے تین دوست جاں بحق


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ ایکسپریس ہائی وے کھنہ پل کے قریب پیش آیا جس میں ایک ٹرک اور ایک کار کے درمیان تصادم ہوا۔ نتیجے میں تیز رفتار کار میں سوار تین نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
16 2 1 300x225
16 3 1 300x225
اطلاعات ملی ہیں کہ چاروں نوجوان آپس میں دوست ہیں اور ایک ہی گلی کے رہائشی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں عباس شاہ، عباس احمد اور سعد احمد شامل ہیں۔
16 4 1 224x300
16 5 1 300x225
پولیس نے موقع پر پہنچ کر اپنی کارروائی کی جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
16 6 1 300x225