بدترین فاشسٹ حکومت چند ہی ہفتوں کی مہمان ہے : فوادچودھری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کاکہنا ہے کہ پاکستان کی بدترین فاشسٹ حکومت چند ہی ہفتوں کی مہمان ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں سابق وزیر و رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی بدترین فاشسٹ جنتا کا ایک سال، لمبی سیاہ رات جو آج سے ایک سال پہلے پاکستان کی روشنیوں کوختم کرنے کیلئے آئی ابھی تک مسلط ہے۔


انہوں نے کہا کہ عوام کی لازوال جدوجہد اس رات کے خلاف روشنی کا استعارہ ہے، انشاءاللہ چند ہی ہفتوں میں اس سیاہ رات کا خاتمہ ہو گا اور اقتدار عوام کو منتقل ہو گا۔