وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس، الیکشن کمیشن اخراجات سے متعلق بل منظور


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے اخراجات سے متعلق بل کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب میں الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کی سمری پر مشاورت کی گئی۔ کابینہ نے الیکشن کمیشن کے اخراجات سے متعلق بل کی منظوری دی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کابینہ کو سمری سے متعلق بریفنگ دی۔ کابینہ سے منظوری کے بعد بل کی اب پارلیمنٹ سے متعلق منظوری لی جائے گی۔
علاوہ ازیں کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے عازمین حج کو بلا قرعہ اندازی حج پر بھجوانے کی منظوری لی جائے گی۔ اجلاس سے قبل تمام سیکریٹریز اور افسران کو باہر بھیج دیا گیا تھا۔