جسٹس فائز کیخلاف نظرثانی پٹیشن واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف حکومت کی کیوریٹیو ریوویو واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا . جسٹس فائز عیسی کیخلاف ریویو پر چیمبر میں ان کیمرا سماعت مکمل ہوگئی .

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے حکومتی درخواست پر سماعت کی .
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے دلائل دیے . چیف جسٹس بندیال سماعت مکمل کرنے کے بعد تحریری حکمنامہ جاری کرینگے . وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کیلئے سپریم کورٹ میں متفرق در خواست دائر کی ہے .
وفاقی حکومت کی جانب سے درخواست اے او آر نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر کیوریٹو درخواست کی پیروی نہیں کرنا چاہتی اس لیے حکومت سپریم کورٹ میں دائیر کیوریٹو ریویو واپس لے رہی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کیس واپس لینے کی اجازت دے .
واضح رہے کہ عمران خان دور حکومت میں پہلے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ہٹانے کیلئے انکے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا تاہم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کونسل کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر پہلے سپریم کورٹ نے ایف بی آر کو تحقیقات کر کے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں