جسٹس فائز کیخلاف نظرثانی پٹیشن واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف حکومت کی کیوریٹیو ریوویو واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس فائز عیسی کیخلاف ریویو پر چیمبر میں ان کیمرا سماعت مکمل ہوگئی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے حکومتی درخواست پر سماعت کی۔
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے دلائل دیے۔ چیف جسٹس بندیال سماعت مکمل کرنے کے بعد تحریری حکمنامہ جاری کرینگے۔وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کیلئے سپریم کورٹ میں متفرق در خواست دائر کی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے درخواست اے او آر نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر کیوریٹو درخواست کی پیروی نہیں کرنا چاہتی اس لیے حکومت سپریم کورٹ میں دائیر کیوریٹو ریویو واپس لے رہی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کیس واپس لینے کی اجازت دے۔
واضح رہے کہ عمران خان دور حکومت میں پہلے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ہٹانے کیلئے انکے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا تاہم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کونسل کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر پہلے سپریم کورٹ نے ایف بی آر کو تحقیقات کر کے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

Recent Posts

جن بچوں نے والدین کو چھوڑ دیا انہوں نے جنت ٹھکرا دی: گورنر سندھ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے جن بچوں نے والدین کو…

7 mins ago

حج 2024: سعودی وزارت حج کا عازمین کی آگاہی کے لیے 15 بڑی زبانوں میں عالمی مہم کا آغاز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج سے متعلقہ ضوابط…

19 mins ago

فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آج حجاز روانہ ہونے والا شخص ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج بروز اتوار حج کے لیے عازم سفر ہونے والا شیخ ڈاکوؤں…

26 mins ago

آئی جی اسلام آباد کی سرکاری رہائشگاہ کے باہر سے چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ناصر علی رضوی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر…

33 mins ago

خیبر پختونخوا نے پنجاب کے کاشتکاروں سے 7 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید لی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری جاری ہے۔ صوبائی…

33 mins ago

کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اداکار چندو نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

ممبئی(قدرت روزنامہ)کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اور تیلگو…

36 mins ago