آئین گولڈن جوبلی؛ جسٹس فائز حکومتی بنچز پر وزیراعظم کیساتھ بیٹھے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جسٹس فائز عیسیٰ آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کے قریب حکومتی نشستوں پر براجمان ہوئے۔
1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریب کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو، وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر حکومتی اراکین بھی شریک ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ میں خطاب کر رہے ہیں اور جسٹس فائز عیسی بھی موجود ہیں https://t.co/RQnDqIX9ug pic.twitter.com/XVJMcdetAG
— Muhammad Faizan Khan (@FaizanFayzi) April 10, 2023