ن لیگ کی رہنما مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب روانہ


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب روانہ ہو گئیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب روانہ ہو گئیں، مریم نواز سعودی ائیر لائن سے جدہ روانہ ہوئیں، وہ سعودی ائیر لائن کی فلائٹ نمبر 739 SV رات 2.30 پر جدہ روانہ ہوئیں۔
مریم نواز کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر، بیٹے جنید صفدر اور بہو عائشہ سیف بھی ہیں، مریم نواز کے ہمراہ داماد راحیل، بیٹیاں مہرالنساء اور ماہ نور صفدر بھی روانہ ہوئیں، وہ سعودی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ کیلیے روانہ ہوئیں۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم محمد نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے جہاں وہ بیٹی مریم نواز سے بھی ملاقات کریں گے، مریم نواز اور نواز شریف سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے، نواز شریف اور مریم نواز سعودی شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
نواز شریف اور مریم نواز رمضان المبارک کا آخری عشرہ مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ میں گزاریں گے جب کہ مریم نواز کی واپسی عید الفطر کے بعد 26 اپریل کو شیڈولڈ ہے۔