اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر ترامیم 2023 اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی . وکیل سعید آفتاب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی .
درخواست میں موقف دیا کہ بنیادی مطالبہ صرف آرٹیکل 184 کے تحت فیصلوں کے خلاف حق اپیل کا تھا، اپیل کا حق چیف جسٹس کے اختیارات میں کمی لائے بغیر دیا جا سکتا تھا . ہائیکورٹ کی طرز پر انٹرا کورٹ اپیل کا حق دیا جا سکتا تھا . استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر مجوزہ ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جائے .